پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا ورچوئل اجلاس، پی ایس ایل 12 سے متعلق اہم فیصلے

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 2027 سیزن 18 مارچ سے شروع ہوگا، شیڈول کا اعلان پی ایس ایل کرکٹ کمیٹی باہمی مشاورت سے کرے۔
- فائنل اور اختتامی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ پلئیرز ری ٹینشن اور ڈائریکٹ سائننگ پر بھی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا ورچوئل اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 2027 سیزن 18 مارچ سے شروع ہوگا، شیڈول کا اعلان پی ایس ایل کرکٹ کمیٹی باہمی مشاورت سے کرے گی۔ تین سے گیارہ اپریل تک پاکستان میں ساوتھ ایشین گیمز کے دوران پی ایس ایل میچز لاہور اور راولپنڈی میں نہیں رکھے جائیں۔
فائنل اور اختتامی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ پلئیرز ری ٹینشن اور ڈائریکٹ سائننگ پر بھی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔پلئیرز آکشن 23 جنوری کو کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ پی ایس ایل 12 کی آکشن بیرون ملک کرانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










