وزیراعظم کا مالدیپ کیلئے براہ راست پروازوں، وزرا اور تاجروں کا وفد بھیجنے کا اعلان

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- یہ بات انہوں نے پاکستان مالدیپ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
- وزیراعظم نے کہا کہ صدر مالدیپ کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مالدیپ سے تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے جلد پاکستانی تاجروں اور کاروباری شخصیات کا وفد مالے بھیجا جائے گا جس میں متعلقہ وفاقی وزرا اور سرکاری افسران بھی شامل ہوں گے، کراچی سے مالدیپ اور گوادر سے مالدیپ جلد براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی، وزارت ہوا بازی کو ہدایت کردی۔
یہ بات انہوں نے پاکستان مالدیپ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں مالدیپ کے صدر، وفاقی وزرا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر مالدیپ کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے اہم ثابت ہوگا، ان کا یہ دوراہ برادرانہ تعلقات ان کا یہ دورہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، ہم بھی جلد پاکستانی تاجروں اور کاروباری شخصیات کا وفد مالدیپ بھیجیں گے جس میں متعلقہ وفاقی وزرا اور سرکاری حکام بھی شامل ہوں گے تاکہ دو طرفہ تجارتی معاملات کو آگے بڑھایا جاسکے، ہم نے دو سال میں دو طرفہ تجارت کو 20 کروڑ ڈالر تک لانے پر اتفاق کیا ہے جو کہ ابھی ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










