لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملتے ہی مزنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ابتدائی طور پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
- سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے اسکوٹی پر جانے والی لڑکی کو اوورٹیک کرکے روکا، پھر موٹرسائیکل سے اتر کر اسے پکڑا اور زمین پر پٹخ دیا۔
- ملزم نے لڑکی کے بال کھینچے، گالم گلوچ کی اور اسے ہراساں کیا، جبکہ موقع پر موجود افراد نے مداخلت کرکے لڑکی کو بچایا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): مزنگ میں اسکوٹی سوار لڑکی کو روک کر تشدد کرنے والے موٹرسائیکل سوار ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزم کو لڑکی پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملتے ہی مزنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ابتدائی طور پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے اسکوٹی پر جانے والی لڑکی کو اوورٹیک کرکے روکا، پھر موٹرسائیکل سے اتر کر اسے پکڑا اور زمین پر پٹخ دیا۔
ملزم نے لڑکی کے بال کھینچے، گالم گلوچ کی اور اسے ہراساں کیا، جبکہ موقع پر موجود افراد نے مداخلت کرکے لڑکی کو بچایا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










