لاہور: سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پٹرول پمپ ورکر پر تشدد کی ویڈیو وائرل، پراڈو سوار گرفتار

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- واقعے کی اطلاع ملنے پر چوہنگ پولیس فوری حرکت میں آئی اور گاڑی تلاش کرلی۔
- پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی کوشش بھی کی، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور میں جوبلی ٹاؤن میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پراڈو سوار شخص نے پٹرول پمپ کے ورکر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ ورکر نے حفاظتی ایس او پیز کے تحت ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے ملزم کو سگریٹ نوشی سے منع کیا تھا، جس پر ملزم تشدد اور سنگین دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر چوہنگ پولیس فوری حرکت میں آئی اور گاڑی تلاش کرلی۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے پراڈو کرائے پر حاصل کر رکھی تھی۔ کرایہ داری کی رسید کے ذریعے ملزم کی شناخت ادریس بھٹی کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی کوشش بھی کی، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










