دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسداد دہشتگردی مذاکرات کا اسلام آباد میں دسواں دور ہوا، جس میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے۔
- پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی انسداد دہشتگردی ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے کی، یورپی یونین کے انسداد دہشتگردی کیلئے خصوصی ایلچی انا اسٹرز اسکا نے یورپی۔
- دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین نے دہشتگردی کی تمام اقسام کی مذمت کی، یورپی یونین نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرت۔
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان انسداد دہشتگردی مذاکرات کا اسلام آباد میں دسواں دور ہوا، جس میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی انسداد دہشتگردی ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے کی، یورپی یونین کے انسداد دہشتگردی کیلئے خصوصی ایلچی انا اسٹرز اسکا نے یورپی وفد کی قیادت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین نے دہشتگردی کی تمام اقسام کی مذمت کی، یورپی یونین نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ شہریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
یورپی یونین کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔
پاکستان اور یورپی یونین نے افغانستان کی صورتحال کے سیکیورٹی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
انسداد دہشتگردی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ سال برسلز میں ہوگا۔
بچوں کی منتقلی کے بعد یتیم خانہ کی دونوں عمارتیں خالی کروالی گئی ہیں ۔
ادارتی نوٹ: یہ رپورٹ اپنا پسرور نیوز روم کے ادارتی شعبہ نے مصدقہ صحافتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے مرتب کر کے شائع کی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں







