جو صوبہ اور انتظامی یونٹ چاہتے ہیں ان کے پاس اس کا فارمولا بھی ہے: وسیم اختر

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک چلانے کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، جو صوبہ اور انتظامی یونٹ چاہت۔
- کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں اور اندرونِ سندھ امتحانات دے کر ڈاکٹرز کراچی۔
- ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی 4 کروڑ سے تجاوز کر رہی ہے اور موجودہ نظام کے تحت اس شہر کی گورننس ممکن نہیں رہی ہے۔
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک چلانے کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، جو صوبہ اور انتظامی یونٹ چاہتے ہیں ان کے پاس اس کا فارمولا بھی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں اور اندرونِ سندھ امتحانات دے کر ڈاکٹرز کراچی میں نوکریاں حاصل کر رہے ہیں جبکہ جعلی ڈومیسائل اور میرٹ کا قتلِ عام پیپلز پارٹی کا وتیرہ ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی 4 کروڑ سے تجاوز کر رہی ہے اور موجودہ نظام کے تحت اس شہر کی گورننس ممکن نہیں رہی ہے۔
قائد ایوان کے الیکشن میں 174 ووٹ حاصل کر کے میاں محمد شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے ہم نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو سپورٹ کیا لیکن ہماری بانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے تعلیمی اداروں کو تباہ کر رہی ہے اور اس نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔
وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام اور عدلیہ کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، چیف جسٹس سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ خبر قارئین کی بروقت آگاہی اور عوامی مفاد کے لیے خودکار سسٹم کے ذریعے شایع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










