دیوالی کی آتش بازی: بھارت سے سرحد پار آلودہ ہوا لاہور پہنچ گئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
مستند قدرتی اردو گفتگو • میزبان: اسد اور عظمیٰ • اسٹوڈیو براڈکاسٹ
میزبان و براڈکاسٹر
تجزیہ کار و شریک میزبان
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کے تجزیے میں سرحد پار سے آلودہ ہوا کی پنجاب میں آمد کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
- فضائی راستوں کے تجزیے کے مطابق 9 نومبر کو صبح 6 بجے 100 میٹر کی بلندی پر ہوا کی سمت۔
- ای پی اے کی فارورڈ ٹریجیکٹری ماڈلنگ کے مطابق دیوالی کی رات بھارتی شہر امرتسر سے چلنے والی آلودہ ہوا تقریباً دو گھنٹے میں لاہور پہنچ سکتی تھی۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے دوران ہوئی آتش بازی اور دیگر سرگرمیوں سے پیدا ہوئی فضائی آلودگی سرحد پار کرکے پنجاب کے مختلف اضلاع تک پہنچ گئی، جس کے سبب لاہور سمیت کئی شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کے تجزیے میں سرحد پار سے آلودہ ہوا کی پنجاب میں آمد کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ای پی اے کے 8 سے 10 نومبر کے تجزیے کے مطابق فضائی آلودگی کی نقل و حرکت، سیٹلائٹ مشاہدات اور صوبے کے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ ہوا نے پنجاب میں ذراتی آلودگی (پی ایم 2.5) اور ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔
فضائی راستوں کے تجزیے کے مطابق 9 نومبر کو صبح 6 بجے 100 میٹر کی بلندی پر ہوا کی سمت اور نقل و حرکت کے جائزے سے معلوم ہوا کہ پنجاب کا تقریباً 50 فیصد علاقہ ایسی ہوا کی زد میں تھا جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت سے آئی تھی، جبکہ صوبے کا 39 فیصد حصہ ایسی فضائی لہروں سے متاثر ہوا جو گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوئیں۔
ای پی اے کی فارورڈ ٹریجیکٹری ماڈلنگ کے مطابق دیوالی کی رات بھارتی شہر امرتسر سے چلنے والی آلودہ ہوا تقریباً دو گھنٹے میں لاہور پہنچ سکتی تھی۔ اسی ہوا کو فیصل آباد پہنچنے میں تقریباً 12 گھنٹے جبکہ ملتان پہنچنے میں 11 گھنٹے لگنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرحد پار آلودگی کا اثر صرف سرحدی علاقوں تک محدود نہیں بلکہ پنجاب کے اندرونی شہروں تک بھی پہنچ سکتا۔
ناسا کے وی آئی آئی آر ایس (VIIRS) اور موڈس (MODIS) سیٹلائٹ ڈیٹا میں بھی 9 نومبر کو پاکستان اور بھارت کی سرحد کے دونوں جانب دھند اور آلودگی کی مسلسل پٹی دیکھی گئی۔ تجزیے میں ایروسول آپٹیکل ڈیپتھ (اے او ڈی) میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو فضا میں معلق ذرات کی مقدار کا ایک پیمانہ۔
سیکرٹری ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب سلوت سعید کے مطابق 7 سے 9 نومبر کے دوران بھارتی شہر امرتسر میں اے او ڈی کی سطح 0.44 سے بڑھ کر 2.63 ہوگئی، جبکہ لاہور میں یہ شرح 0.56 سے بڑھ کر 2.63 ریکارڈ کی گئی، اس اضافے کے شواہد سرحد پار سے آلودگی کی پاکستان کی جانب منتقلی کے تجزیے کی تائید کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور کے مختلف مانیٹرنگ اسٹیشنز کے اعدادوشمار میں بھی مشرق سے مغرب کی جانب آلودگی کی سطح میں فرق سامنے آیا۔ واہگہ بارڈر مانیٹرنگ اسٹیشن پر پی ایم 2.5 کی مقدار میں 275 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں آلودگی کی بلند ترین سطح صبح 3 سے 4 بجے کے درمیان سامنے آئی۔ اس کے برعکس شہر کے مغربی حصے میں واقع سفاری پارک اسٹیشن پر آلودگی میں صرف 15 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
سلوت سعید کے مطابق مختلف علاقوں میں آلودگی کے اس فرق سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے ذریعے سرحد پار سے آنے والے آلودہ ذرات لاہور میں داخل ہوئے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











