منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
13 جنوری 2025Mian Ashfaq

پاکستان کی شاہکار فلم مولا جٹ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔

پاکستان کی شاہکار فلم مولا جٹ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (121 الفاظ)
پاکستانی لالی وڈ کی شاہکار فلم ’’مولا جٹ ‘‘کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔سروربھٹی حرکت قلب بندہونے کے باعث اپنے 
خالق حقیقی سے جا ملے۔یہ حسین اتفاق ہے کہ ’’مولا جٹ ‘‘فلم کے ہدایتکاریونس ملک کابھی دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہوا تھا۔

فلمساز محمد سرور بھٹی اور مصنف ناصر ادیب کی مولا جٹ 9 فروری  1979کو نمائش کے لیے پیش ہوئی ۔فلمساز محمد سرور بھٹی کو فلم کی نمائش پر پابندی اٹھانے کے لیے دو مرتبہ ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑا جبکہ ایک مرتبہ ذاتی طور پر ضیا ء الحق سے ملاقات کر کے انہیں درخواست کرناپڑی تھی ۔فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے فلمساز سرور بھٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔