منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
4 اگست 2022Mian Ashfaq

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (156 الفاظ)

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109+ ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔

نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔

نوح دستگیر بٹ کی اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن کی لفٹس کامن ویلتھ گیمز کی 109+ ویٹ کیٹیگری کی ریکارڈ لفٹس ہیں۔

یاد رہے کہ نوح دستگیر نے 2018 میں بھی پاکستان کیلئے برانز میڈل جیتا تھا جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونیوالی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے سلور میڈل جیتا تھا۔

نوح دستگیر بٹ کا گولڈ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان کا صرف دوسرا گولڈ میڈل ہے، اس سے قبل 2006 میں شجاع الدین ملک نے پاکستان کیلئے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ویڈیو دیکھیں۔



متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: