منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
19 جولائی 2022Mian Ashfaq

لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ, پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں 26جولائی تک توسیع

لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ, پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں 26جولائی تک توسیع
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (130 الفاظ)

لانگ مارچ کےدوران توڑپھوڑ, پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں 26جولائی تک توسیع



لاہور : انسداد دہشتگردی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 26جولائی تک توسیع کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما جمشیداقبال چیمہ،حماداظہر،یاسمین راشد ،اعجازچودھری،میاں محمودالرشیداور میاں اسلم اقبال عدالت میں پیش ہوئے ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 26جولائی تک توسیع کر دی