کینیڈا کے ساتھ اہم معاہدہ ! پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے بڑی خبر آگئی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان اور کینیڈا کے ممتاز طبی اداروں کے درمیان طبی تعلیم، تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
- اوٹاوا میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کیے۔
- اس اہم معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم، ڈاکٹروں کی تربیت، استعداد کار میں اضافے اور بہترین عالمی و پیشہ ورانہ طریقہ ہائے کار کے تبادلے میں باہمی تعاون فراہم کیا جائے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): اوٹاوا : پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں کے درمیان تعلیمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم اور تربیت میں تعاون کیا جائے۔
پاکستان اور کینیڈا کے ممتاز طبی اداروں کے درمیان طبی تعلیم، تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
اوٹاوا میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کیے۔
اس اہم معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم، ڈاکٹروں کی تربیت، استعداد کار میں اضافے اور بہترین عالمی و پیشہ ورانہ طریقہ ہائے کار کے تبادلے میں باہمی تعاون فراہم کیا جائے۔
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور کینیڈا کے صحت و تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کو مزید استوار کرنے اور دونوں ممالک کے طبی اداروں کے مابین روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک انتہائی اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










