*ڈسکہ میں بچوں کے ہمراہ پیدل جانے والی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ

*ڈسکہ میں بچوں کے ہمراہ پیدل جانے والی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ ، مقدمہ درج ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔*
تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی طرف بچوں کے ساتھ جاتی ہوئی خاتون ہراساں کرنے کے افسوسناک واقعہ کی ویڈیو بذریعہ سوشل میڈیا سامنے آنے پر ڈی پی او سیالکوٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کی جلد ازجلد گرفتاری اور قانونی کاروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ انسپکٹر نعمان احمد بٹر نے نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد رفیع ولد ریاست علی کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ موٹر سائیکل سے گر کر اس کا بازو ٹوٹ گیاہے ۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد کا کہنا ہے کہ ہر خاتون کو عوامی مقامات پر بلاخوف آمدورفت کا حق ہے اور اس حق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر سیالکوٹ پولیس زیروہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ متاثرہ خواتین اعتماد کے ساتھ پولیس سے رجوع کریں۔ ہر شکایت پر خواتین کی شناخت کو محفی رکھتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ مصدقہ اطلاع و اعلامیہ سیالکوٹ پولیس (ڈی پی او آفس) کے سرکاری ذریعے سے براہِ راست حاصل کی گئی ہے تاکہ شہریوں تک انتظامی و پولیس اقدامات اور علاقائی آگاہی شفاف طریقے سے پہنچ سکے۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











