چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- یہ خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ ملبے کے نیچے لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔
- یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں ایک ہزار چھ سو سے زائد کارکن شریک ہیں جبکہ متاثرین کے لیے ایک ہزار عارضی مکانات۔
- امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ چینی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 33 منٹ پر آیا، اس کا مرکز ناگچو شہر سے 191 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): زلزلے کی شدید سات اعشاریہ ایک تھی، تبت کے شمالی شہر ناگچو میں کم سے کم 339 مکانات منہدم ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ ملبے کے نیچے لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں ایک ہزار چھ سو سے زائد کارکن شریک ہیں جبکہ متاثرین کے لیے ایک ہزار عارضی مکانات، قریباً تین ہزار خیمے اور دوسرا سامان بھجوایا گیا ہے جس میں فولڈنگ بیڈز، کھانے پینے کی اشیا، ٹارچز اور سردی سے بچنے کے کپڑے وغیرہ بھی موجود ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ چینی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 33 منٹ پر آیا، اس کا مرکز ناگچو شہر سے 191 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
بڑے زلزلے کے بعد اب چار اعشاریہ تین اور پانچ اعشاریہ دو کے کم سے کم سات آفٹرشاکس بھی آ چکے ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے سے بعض علاقوں میں مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا جبکہ ریلوے حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر متاثرہ علاقے سے گزرنے والی ٹرینیں روک دی ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










