چھکے صرف مجھے نہیں پڑتے دنیا میں ہر بولر کو مار پڑتی ہے، حارث رؤف

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- لاہور میں ٹیم پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث روف کا کہنا تھا کہ میرا کام وکٹیں لینا ہے اس لیے اسپیڈ بھی بہت اہمیت رکھتی۔
- انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھلینے سے فٹنس اور ردھم کو بہتر بنانے کا موقع ملا۔
- حارث روف کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز کا آغاز بہت اچھا رہا۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): فاسٹ بولر حارث رؤف کہتے ہیں کہ چھکے صرف مجھے نہیں پڑتے بلکہ دنیا میں ہر بولر کو مار پڑتی۔
لاہور میں ٹیم پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث روف کا کہنا تھا کہ میرا کام وکٹیں لینا ہے اس لیے اسپیڈ بھی بہت اہمیت رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھلینے سے فٹنس اور ردھم کو بہتر بنانے کا موقع ملا ہے۔ ٹیسٹ میچز کے لیے آپ کو زیادہ فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرے نزدیک ماضی میں فٹنس ایسی نہیں تھی کہ ٹیسٹ میچز میں بہتر پرفارم کر پاتا۔ اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کا منتظر ہوں۔
حارث روف کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز کا آغاز بہت اچھا رہا ہے۔ بطور ٹیم ہم نے بہت اچھا کھیلا ہے۔ لاہور کی پچ فریش لگ رہی ہے، یہاں بولرز کو سپورٹ مل سکتی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










