پنجاب کو پہلے جادوٹونے سے چلایا جارہا تھا لیکن آج یہ ٹرینڈ سیٹر ہے، مریم نواز

📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں لیپ ٹاپ۔
- انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں جادو ٹونے، جھاڑ پھونک اور موکل کے ذریعے سے حکومتی نظام چلائے جارہے تھے لیکن آج ستھرا پنجاب منصوبہ پورے صوبے میں ہرشہر، گاؤں، محلوں۔
- ان کا کہنا تھا کہ اب ستھرا پنجاب کے باعث پورا صوبہ نکھرا ہوا نظر آرہا ہے، پنجاب دیگر صوبوں کے لیے ٹرنیڈ سیٹر اور ٹرینڈ میکر ہے، پنجاب کو موکلوں کے شر سے نکال کر جدید خطوط پر استوار کیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ تقریب میں بارانی یونیورسٹی کے لیے ہوسٹل بنانے اور پنجاب بھر میں مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے اور اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کو 5 لاکھ گھروں تک لے جانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ پنجاب کو پہلے جادو ٹونے سے چلایا جا رہا تھا لیکن آج یہ ٹرینڈ سیٹر۔
پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ کی 12 ویں تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی وزرات اعلیٰ سنبھالے ہوئے پورے ایک ہزار دن ہوگئے ہیں، تین سال پہلے والا پنجاب نہیں رہا، اب ہر شہر میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، ایک ہزار دن میں بہت سے بڑے ترقیاتی پراجیکٹس اللہ تعالیٰ کی مدد اور عوام کی سپورٹ سے شروع کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں جادو ٹونے، جھاڑ پھونک اور موکل کے ذریعے سے حکومتی نظام چلائے جارہے تھے لیکن آج ستھرا پنجاب منصوبہ پورے صوبے میں ہرشہر، گاؤں، محلوں، گلیوں اور سڑکوں میں دو لاکھ کی فورس صاف بنارہا ہے، آزاد جموں و کشمیر میں نئی حکومت نے ستھرا پنجاب کی طرز پر ستھرا آزاد جموں کشمیر کے نام سے پروگرام شروع کیا ہے، ہزار دنوں میں ستھرا پنجاب کا ہر شہر میں اپنی فورس، مشینری، ڈیجیٹائزسسٹم موجود۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ستھرا پنجاب کے باعث پورا صوبہ نکھرا ہوا نظر آرہا ہے، پنجاب دیگر صوبوں کے لیے ٹرنیڈ سیٹر اور ٹرینڈ میکر ہے، پنجاب کو موکلوں کے شر سے نکال کر جدید خطوط پر استوار کیا۔
ستھرا پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کل بھی تفصیلی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ہزار دنوں میں گلیاں محلے صاف کرنے کے بعد ہزاروں ٹن کوڑے کو انرجی میں تبدیل کرنے جارہے ہیں، اگلے ہزار دنوں میں کوڑے، ویسٹ کے ذریعے انرجی کے پاور پلانٹ لگانے جارہے ہیں، ہزار دنوں میں 1100گرین بسیں پنجاب کے ہر شہر میں دوڑ رہی ہیں، ہزار دنوں میں تقریباً ایک بس کو پنجاب کے شہریوں کے لیے لانچ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گرین بسوں میں تمام خواتین، بچے، بزرگ عزت اور حفاظت کے ساتھ سفر کررہے ہیں، خواتین، طالب علموں اور بزرگ حضرات کے لیے گرین بس کا سفر بالکل فری ہے، پٹرولیم مصنوعات کے مہنگے ہونے کے باوجود گرین بس کا 20 روپے کرایہ برقرارہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرین بسوں میں بچوں کے ہوم ورک کرنے کی ویڈیو بھی دیکھی ہے،گرین بسیں فری وائی فائی اور موبائل چارجز سے لیس ہیں، راولپنڈی میں 80 گرین بسیں چلانے جارہے ہیں، اگلے چند ماہ میں تین ہزار گرین بسیں پنجاب کی 150تحصیلوں میں نظر آئیں گی، تمام شہروں میں گرین بسوں کے ساتھ یکساں کلرکے بس اسٹینڈ بھی بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، چنیوٹ، مظفرگڑھ، وہاڑی، چکوال میں ایک طرز کی گرین بسیں چل رہی ہیں، میری نظر میں تمام شہر، تحصیل کے تمام لوگ قابل عزت ہیں۔
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











