پنجاب حکومت کا لاہور میں سہ روزہ بسنت کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ شہر میں کسی غیر محفوظ چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
- احمد جاوید نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر پرانی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کروائیں، غیر تسلی بخش رپورٹ پرڈپٹی کمشنر کمزور عمارت پر پتنگ بازی پر پابندی عائد کریں۔
- سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی تاریں چھت کے قریب ہونے پر عمارت کے مالک انہیں محفوظ بنانے کے پابند ہیں، ڈپٹی کمشنر مقررہ حد کے مطابق پتنگ و ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت کی نگرانی کریں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): سیکرٹری داخلہ احمد جاوید کی زیر صدارت بسنت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں محفوظ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے۔
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ شہر میں کسی غیر محفوظ چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، 31 دسمبر 2026 سے قبل چھتوں پر کم از کم ساڑھے 3 فٹ کی حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم ہے جب کہ اجازت یافتہ مقامات پر چھتوں کی مرمت کروائی جائے۔
احمد جاوید نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر پرانی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کروائیں، غیر تسلی بخش رپورٹ پرڈپٹی کمشنر کمزور عمارت پر پتنگ بازی پر پابندی عائد کریں، پتنگ بازی کیلئے استعمال ہونے والی چھت کی پائیداری کی ذمہ داری مالک مکان پر ہوگی۔
سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی تاریں چھت کے قریب ہونے پر عمارت کے مالک انہیں محفوظ بنانے کے پابند ہیں، ڈپٹی کمشنر مقررہ حد کے مطابق پتنگ و ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت کی نگرانی کریں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










