وفاقی وزیر توانائی نے بجلی صارفین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صارفین کو ڈیٹیکشن کی مد میں دیے جانے والے غلط اور من مانے بلوں کا سخت نوٹس لے لیا۔
- حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی صارف کو غلط ڈیٹیکشن بل نہیں ڈالا جائے گا اور اس نظام کو شفاف بنانے کے لیے سخت اصلاحاتی فریم ورک نافذ کر دیا گیا۔
- وزیرِ توانائی اویس لغاری نے واضح کیا کہ بجلی چوری کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاہم صارفین پر من مانا بوجھ ڈالنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک): اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا کہ آئندہ کسی بھی صارف کو ڈیٹیکشن بل جاری کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے بورڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صارفین کو ڈیٹیکشن کی مد میں دیے جانے والے غلط اور من مانے بلوں کا سخت نوٹس لے لیا۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی صارف کو غلط ڈیٹیکشن بل نہیں ڈالا جائے گا اور اس نظام کو شفاف بنانے کے لیے سخت اصلاحاتی فریم ورک نافذ کر دیا گیا۔
وزیرِ توانائی اویس لغاری نے واضح کیا کہ بجلی چوری کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاہم صارفین پر من مانا بوجھ ڈالنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ فیلڈ عملے اور ایس ڈی اوز کے ہاتھ سے (دستی/مینوئل) ڈیٹیکشن بل جاری کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، آئندہ مینوئل بل جاری کرنا سنگین مس کنڈکٹ تصور ہوگا اور ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ڈیٹیکشن بلنگ کے تمام نظام کو ڈیجیٹائز کرتے ہوئے ایک خصوصی مرکزی آن لائن پورٹل تیار کر لیا گیا ہے، اور تمام ڈسکوز میں ڈیٹیکشن بلنگ کو صرف اسی پورٹل کے ذریعے لازمی قرار دے دیا گیا۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










