وسیم عباس کے کار سے کچلے جانے کے بعد یتیم خانے میں زیر کفالت 106 بچوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ملتان میں 15 سال کے وسیم عباس کے کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانہ کے خلاف کارروائی مکمل کر لی گئی۔
- چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانہ میں زیر کفالت بچوں کو ورثا کے حوالہ کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا یتیم خانہ میں زیر کفالت 106بچوں کو ا۔
- ملتان میں پندرہ سالہ وسیم عباس کی موت کے بعد معاملہ صرف ایک بچے کی ہلاکت تک محدود نہیں رہا۔ نہ جانے ایسے کتنے ہی وسیم یتیم خانوں سے باہر بھی۔
ملتان میں 15 سال کے وسیم عباس کے کار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانہ کے خلاف کارروائی مکمل کر لی گئی۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانہ میں زیر کفالت بچوں کو ورثا کے حوالہ کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا یتیم خانہ میں زیر کفالت 106بچوں کو ان کے ورثا کے حوالے کیا گیا جبکہ بچ جانے والے 16بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملتان میں پندرہ سالہ وسیم عباس کی موت کے بعد معاملہ صرف ایک بچے کی ہلاکت تک محدود نہیں رہا۔ نہ جانے ایسے کتنے ہی وسیم یتیم خانوں سے باہر بھیجے گئے ہیں اور ان سے کیا مقاصد حاصل کیے جا رہے ہیں۔
بچوں کی منتقلی کے بعد یتیم خانہ کی دونوں عمارتیں خالی کروالی گئی ہیں ۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانہ کی رجسٹریشن کی درخواست پہلے ہی مسترد کردی گئی تھی جبکہ یتیم خانہ چلانے والی این جی او کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے اور یتیم خانہ کی گورننگ باڈی کے گرفتار سیکرٹری جنرل کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر گزشتہ روز مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا، ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی کا دعویٰ ہے کہ ملزم ریمانڈ پر تھا اور فرار ہوگیا تھا۔
سی پی او ملتان اختر فاروق کے مطابق مقدمہ سی سی ڈی کی درخواست پر منتقل کیا گیا۔
ادارتی نوٹ: یہ رپورٹ اپنا پسرور نیوز روم کے ادارتی شعبہ نے مصدقہ صحافتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے مرتب کر کے شائع کی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










