وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کیمرے والی عینک و جاسوسی آلات پر پابندی لگانے کا حکم

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کو تمام اضلاع سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس میں انسداد رشوت ستانی مہم اور ملوث اہلک۔
- مریم نواز نے پولیس کو ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پیشگی کارروائی اور برآمدگی، کیمرے والی عینک سمیت دیگر جاسوسی آلات پر پابندی یقینی بنا۔
- انہوں نے پنجاب بھر میں پولیس پیٹرولنگ، پولیس افسران کو تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے پاس خود پہنچنے اور لاہور میں ڈولفن فورس کو پیٹرولنگ کے لی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کو تمام اضلاع سے گندم کی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس میں انسداد رشوت ستانی مہم اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے پولیس کو ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پیشگی کارروائی اور برآمدگی، کیمرے والی عینک سمیت دیگر جاسوسی آلات پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے پنجاب بھر میں پولیس پیٹرولنگ، پولیس افسران کو تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے پاس خود پہنچنے اور لاہور میں ڈولفن فورس کو پیٹرولنگ کے لیے بائیکس اور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اخراجات خود سے ادا کیے ہیں۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں بدمعاشی کلچر برداشت نہیں ہو گا، اس پر معافی نہیں دیں گے۔
انہوں نے حکم دیا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی یقینی بنائی جائے، جرائم کے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی اور نیٹ ورک توڑنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔
بچوں کی منتقلی کے بعد یتیم خانہ کی دونوں عمارتیں خالی کروالی گئی ہیں ۔
ادارتی نوٹ: یہ رپورٹ اپنا پسرور نیوز روم کے ادارتی شعبہ نے مصدقہ صحافتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے مرتب کر کے شائع کی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










