واشنگٹن: پاکستان کا تکنیکی شراکت داری کے فروغ کے لیے ’پاکستان-یو ایس ٹیک کنیکٹ 2026‘ کا انعقاد

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستانی سفارت خانے نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، اوپن گلوبل اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا۔
- ان کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا اینالیٹکس، مالیاتی ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں اپنی خدمات اور جدید حل پیش کیے۔
- امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ٹیکنالوجی شراکت داری ایک اہم اور امید افزا موقع ہے۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ’’پاکستان امریکا ٹیک کنیکٹ 2026‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور امریکی اداروں کے درمیان کاروباری روابط اور ٹیکنالوجی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، اوپن گلوبل اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان کی 16 نمایاں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔
ان کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا اینالیٹکس، مالیاتی ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں اپنی خدمات اور جدید حل پیش کیے۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ٹیکنالوجی شراکت داری ایک اہم اور امید افزا موقع ہے۔ دونوں ممالک کو روایتی سکیورٹی تعاون سے آگے بڑھتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب توجہ منتقل کرنا ہوگی، جس سے مستقبل میں دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت سمیت جدید شعبوں میں عالمی معیار کے مطابق خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کی ڈیجیٹل شعبے میں صلاحیتیں نمایاں ہیں اور انہیں عالمی منڈیوں میں مزید مؤثر انداز میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










