لاہور میں بسنت منانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس میں بسنت کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
- حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاہور میں محفوظ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے۔
- تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر 2026 سے قبل چھتوں پر کم از کم ساڑھے تین فٹ اونچی مضبوط حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، جبکہ اجازت یافتہ مقامات پر چھتوں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور میں بسنت منانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا جبکہ محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کر دیں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس میں بسنت کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ کے مطابق کسی بھی غیر محفوظ اور ناپائیدار چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاہور میں محفوظ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق 31 دسمبر 2026 سے قبل چھتوں پر کم از کم ساڑھے تین فٹ اونچی مضبوط حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، جبکہ اجازت یافتہ مقامات پر چھتوں، منڈیروں اور سیڑھیوں کی مرمت بھی مقررہ تاریخ تک مکمل کرنا ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کو پرانی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر تسلی بخش رپورٹ کی صورت میں کمزور عمارتوں اور غیر محفوظ چھتوں پر پتنگ بازی پر پابندی عائد کی جائے۔
سیکرٹری داخلہ کے مطابق بسنت کے لیے استعمال ہونے والی چھت کی مضبوطی اور حفاظت کی ذمہ داری مالک مکان پر ہوگی۔ بجلی کی تاریں چھت کے قریب ہونے کی صورت میں عمارت کے مالکان بسنت سے قبل انہیں محفوظ بنانے کے پابند ہوں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










