سیالکوٹ موٹروے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار شہید، 5 زخمی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایلیٹ فورس کے اہلکار کرکٹ میچ کی خصوصی ڈیوٹی کے سلسلے میں جہلم سے لاہور جا رہے تھے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔
- لاہور سیالکوٹ موٹروے پر مریدکے نارووال انٹرچینج کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبک۔
- ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار کرکٹ میچ کی خصوصی ڈیوٹی کے سلسلے میں جہلم سے لاہور جا رہے تھے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔
ایلیٹ فورس کے اہلکار کرکٹ میچ کی خصوصی ڈیوٹی کے سلسلے میں جہلم سے لاہور جا رہے تھے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا
لاہور سیالکوٹ موٹروے پر مریدکے نارووال انٹرچینج کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار کرکٹ میچ کی خصوصی ڈیوٹی کے سلسلے میں جہلم سے لاہور جا رہے تھے کہ گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے دوران ڈیوٹی حادثے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس جوان ہمارا فخر ہیں،پنجاب پولیس دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔
آئی جی پنجاب نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب پولیس حادثہ میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔
شیخوپورہ موٹر وے پر قرشی انٹرچینج کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، کانسٹیبل ڈرائیور اصغر علی اور ایلیٹ کانسٹیبل نوید افضل نے جام شہادت نوش کیا،شہداء پولیس کی نماز جنازہ پولیس لائنز جہلم میں ادا کی جائے گی۔
یہ خبر قارئین کی بروقت آگاہی اور عوامی مفاد کے لیے خودکار سسٹم کے ذریعے شایع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










