تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکامی سے دوچار کیا گیا ہے، سلمان اکرم راجہ۔
- پاکستان تحریک انصاف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے آئندہ 10 دنوں کے اندر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
- نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پارٹی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس اہم کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل ا۔
مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکامی سے دوچار کیا گیا ہے، سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے آئندہ 10 دنوں کے اندر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پارٹی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس اہم کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ کا اعلان اپنی جگہ برقرار ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی بانی پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد کردہ قائد حزب اختلاف ہیں۔ انہوں نے حکومتی اقدامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کی گمشدگی، جبکہ ارکان اسمبلی کی مسلسل گرفتاریوں جیسے واقعات جمہوریت کے لیے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔
گفتگو کے دوران انہوں نے مذاکرات کی ناکامی کے تاثر کو سختی سے مسترد کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ مذاکرات کو دانستہ طور پر ناکامی سے دوچار کیا گیا ۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو
یہ خبر قارئین کی بروقت آگاہی اور عوامی مفاد کے لیے خودکار سسٹم کے ذریعے شایع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










