ایپکس کمیٹی کا اجلاس: وزیراعظم کی کے پی کو انسدادِ دہشتگردی کیلئے تعاون کی پیشکش

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گ۔
- اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ، ا۔
- ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلح افواج، پولیس اور عوام کو شہادتوں پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پشاور میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ، امیر مقام، رانا ثناء اللّٰہ، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، چیف سیکریٹری، آئی جی اور کور کمانڈر پشاور شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلح افواج، پولیس اور عوام کو شہادتوں پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اپنے صوبے اور لوگوں کا تحفظ کریں گے، اس کے بعد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدے کریں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسکول میں بچوں اور استاد کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے گورنر کے پی کو واقعے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا وطن عزیز کی پہلی مضبوط دفاعی دیوار ہے، چند سال میں پیدا ہونے والے حالات نے خیبر پختون خوا کو زخموں سے چور کر دیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ 6 سال پہلے خیبر پختون خوا امن کا گہوارہ بن چکا تھا، 2017ء اور 2018ء میں خیبر پختون خوا سمیت پورے پاکستان میں امن قائم ہو چکا تھا۔
ادارتی نوٹ: یہ رپورٹ اپنا پسرور نیوز روم کے ادارتی شعبہ نے مصدقہ صحافتی ذرائع کی روشنی میں قارئین کے لیے مرتب کر کے شائع کی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










