ایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر میں پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دے دی

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پیداوار اور ترسیل کا ڈیٹا حقیقی وقت میں ایف بی آر کے مرکزی کنٹرول یونٹ کو بھیجا جائے گا۔
- ایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر میں پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دیتے ہوئے مینوفیکچررز کو 30 دسمبر تک مانیٹرنگ سسٹم فعال کرنے ک۔
- سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کے تحت جاری حکم نامے کا اطلاق اسکریپ پگھلا کر بلٹس اور انگوٹس بنانے، اسٹیل کی رولنگ و ری رولنگ ک۔
پیداوار اور ترسیل کا ڈیٹا حقیقی وقت میں ایف بی آر کے مرکزی کنٹرول یونٹ کو بھیجا جائے گا
ایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر میں پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دیتے ہوئے مینوفیکچررز کو 30 دسمبر تک مانیٹرنگ سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کردی۔
سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کے تحت جاری حکم نامے کا اطلاق اسکریپ پگھلا کر بلٹس اور انگوٹس بنانے، اسٹیل کی رولنگ و ری رولنگ کرنے اور پگھلانے سے رولنگ تک تمام مراحل ایک ہی مقام پر انجام دینے والے یونٹس پر ہوگا۔
مانیٹرنگ کے 4 مراحل میں بلٹس اور انگوٹس کی گنتی سے لے کر تیار شدہ مصنوعات کی ترسیل تک نگرانی کی جائے گی۔ اسٹیل کی پیداوار، مصنوعات کے سائز، تعداد اور وزن کا الیکٹرانک ریکارڈ مرتب ہوگا، جبکہ تمام ویٹ برج مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کرنا لازم ہوگا۔
علاوہ ازیں ایف بی آر پیداواری وزن کے تخمینے کا ترسیل کے اصل خالص وزن سے موازنہ بھی کرے گا۔
پیداوار اور ترسیل کا ڈیٹا حقیقی وقت میں ایف بی آر کے مرکزی کنٹرول یونٹ کو بھیجا جائے گا۔ نظام میں صنعتی کیمرے، ویڈیو اینالیٹکس، سینسرز اور ڈیٹا ریکارڈنگ آلات شامل ہوں گے، جبکہ کم از کم ایک ماہ کی ویڈیو ریکارڈنگ مقامی طور پر محفوظ رکھنا بھی ضروری ہوگا۔
مانیٹرنگ آلات صرف ایف بی آر کے مجاز وینڈرز نصب کرسکیں گے، جو ان کی دیکھ بھال اور تکنیکی معاونت کے بھی پابند ہوں گے۔ سسٹم میں خرابی، نقصان یا چھیڑ چھاڑ کی اطلاع ایک گھنٹے کے اندر متعلقہ حکام کو دینا ہوگی، جبکہ پیداواری لائن، ویٹ برج یا ترسیلی عمل میں تبدیلی سے 30 دن پہلے آگاہ کرنا لازم ہوگا۔
یہ خبر قارئین کی بروقت آگاہی اور عوامی مفاد کے لیے خودکار سسٹم کے ذریعے شایع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










