انڈین فلم ’اڑتا تیر‘ کی پروموشن، عاطف اسلم کے گانے کی گونج اور ’باب آزادی‘: واہگہ اٹاری بارڈر پر کیا ہوا؟

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان اور انڈیا کے درمیان واقع واہگہ اٹاری سرحد پر بالی وڈ فلم اُڑتا تیر کی پروموشن کے دوران ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس کی شاید اس تشہیری۔
- فلم کے مرکزی اداکار آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان پاکستانی سرحد پر ’باب آزادی‘ کراسنگ پوائنٹ کے سامنے تقریر کرتے ہیں مگر بیک گراؤنڈ میں گل۔
- یاد رہے کہ فلم اڑتا تیر 23 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کی کہانی ایک پاکستانی جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو ایک مشن کے دوران یادداشت کھو بیٹھتا۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان واقع واہگہ اٹاری سرحد پر بالی وڈ فلم اُڑتا تیر کی پروموشن کے دوران ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس کی شاید اس تشہیری مہم کے دوران توقع نہیں کی گئی تھی۔
فلم کے مرکزی اداکار آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان پاکستانی سرحد پر ’باب آزادی‘ کراسنگ پوائنٹ کے سامنے تقریر کرتے ہیں مگر بیک گراؤنڈ میں گلوکار عاطف اسلم کا گانا ’تاجدار حرم‘ چل رہا ہوتا ہے جو انھوں نے کوک سٹوڈیو کے لیے گایا تھا۔
یاد رہے کہ فلم اڑتا تیر 23 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کی کہانی ایک پاکستانی جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو ایک مشن کے دوران یادداشت کھو بیٹھتا ہے اور بعد ازاں خود کو انڈین افسر سمجھنے لگتا ہے۔
فلم اپنی کہانی کی وجہ سے پہلے ہی تنازع کا شکار رہی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق بعض ناقدین نے اسے پاکستان مخالف بیانیے پر مبنی قرار دیا ہے، جبکہ نیپال کے سینسر بورڈ نے بھی اس کی عوامی نمائش کی اجازت نہیں دی ہے۔ نیپالی حکام نے پابندی کی کوئی مخصوص وجہ بیان نہیں کی ہے۔
Skip content and continue readingپاکستانی جاسوس کی کہانی مگر طنز عدنان سمیع پر: انڈین فلم ’اُڑتا تیر‘ جسے دھورندھر کی پیروڈی کہا گیا29 ستمبر 2026’یہ لوگ نہ ملتے تو شاید انڈر ورلڈ میں ہوتا‘: نانا پاٹیکر فٹ پاتھ پر سونے سے شہرت کی بلندی تک کیسے پہنچے8 اکتوبر 2026End of content
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز انڈین اداکار آیوشمان کھرانہ اور سارا علی خان اپنی نئی فلم اڑتا تیر کی تشہیری مہم کے دوران واہگہ بارڈر گئے تھے۔
اس دوران دونوں نے اپنے فینز اور انڈین سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور کچھ گانوں پر پرفارم کیا۔
یہ خبر قارئین کی بروقت آگاہی اور عوامی مفاد کے لیے خودکار سسٹم کے ذریعے شایع کی گئی ہے۔ جملہ حقوق اشاعتی ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں










