انڈر 19 ایشیا کپ: دفاعی چیمپئن پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں۔
- دفاعی چیمپئن پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہیں۔
- اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز عبدالقادر اور حمزہ ظہور، بیٹرز عثمان خان، حیات خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔
اپنا پسرور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے۔ ٹورنامنٹ 5 سے 14 نومبر تک عمان میں کھیلا جائے۔
دفاعی چیمپئن پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہیں۔
اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز عبدالقادر اور حمزہ ظہور، بیٹرز عثمان خان، حیات خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔
آل راؤنڈرز احمد حسین اور حسنین عباس ڈار بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری عبدالسبحان، محمد صائم، علی رضا اور رضوان اللہ سنبھالیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اپنا پسرور کا آفیشل واٹس ایپ چینل فالو کریں
تمام بریکنگ نیوز، فوری الرٹس اور تصویری خبریں براہِ راست اپنے واٹس ایپ پر مفت پائیں











