آئیسکو کی نجکاری اہم مرحلے میں داخل، قومی و بین الاقوامی 10 ادارے پری کوالیفائی کرگئے. 📌 Key Highlights & Quick Takeaways: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی نجکاری اہم مرحلے میں داخل ہوگئی، آئیسکو کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں د. وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی نجکاری کے لیے. علاوہ ازیں اینگرو انرجی، نوواٹیکس، سیفائر فائبرز اور بیسٹ وے سیمنٹ جبکہ آرٹسٹک ملینئرز، حب پاور اور حسنات برادرز کنسٹرکشن کی قیادت میں قائم. اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی نجکاری اہم مرحلے میں داخل ہوگئی، آئیسکو کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں دینے والے 10 قومی و بین الاقوامی ادارے پری کوالیفائی کرگئے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی نجکاری کے لیے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دے دی گئی۔ پری کوالیفائی ہونے والے بولی دہندگان میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے معروف سرمایہ کار اور گروپس شامل ہیں، جن میں ترکیہ کی تین اہم انرجی کمپنیاں اکٹور الیکٹرک، جینویرا انرجی اور چنگیز انرجی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اینگرو انرجی، نوواٹیکس، سیفائر فائبرز اور بیسٹ وے سیمنٹ جبکہ آرٹسٹک ملینئرز، حب پاور اور حسنات برادرز کنسٹرکشن کی قیادت میں قائم کنسورشیمز کو بھی بولی کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ آئیسکو کی نجکاری کے عمل میں شامل تمام 10 فریقین کو ورچوئل ڈیٹا روم (وی ڈی اع) تک رسائی دی جائے گی تاکہ وہ کمپنی کا تفصیلی جائزہ لے سکیں۔ Official Wire Source & Legal Disclaimer Read ▼ 📰 Official Source & Legal Provenance: Express Business Documented Wire Record Editorial & Legal Notice: Ingested and verified from official journalistic wire (Express Business) under applicable press regulations. Full primary documentary sources are permanently archived.