Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور 3 مرلہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ابتر حالت، پلاٹ مالکان پریشان

پسرور 3 مرلہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ابتر حالت، پلاٹ مالکان پریشان پسرور: گورنمنٹ آف پنجاب کے محکمہ ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ سکیم کے تحت قائم کردہ پسرور ...

پسرور 3 مرلہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ابتر حالت، پلاٹ مالکان پریشان

پسرور: گورنمنٹ آف پنجاب کے محکمہ ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ سکیم کے تحت قائم کردہ پسرور 3 مرلہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی موجودہ حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اور سیکرٹری کی عدم توجہی کے باعث اس رہائشی سکیم کو جنگل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پلاٹ مالکان سے کروڑوں روپے وصول کرنے کے باوجود اس سوسائٹی میں سہولیات کا فقدان ہے،

سرکاری ادارے اور متعلقہ حکام اس مسئلے سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے بنیادی سہولیات کے منتظر ہیں، مگر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔

اس سنگین صورتحال کے ذمہ داروں میں پسرور کے ایم این اے، ایم پی اے صاحبان، اسسٹنٹ کمشنر پسرور، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ سکیم اور ہاؤسنگ کمیٹی کے ممبران شامل ہیں، جنہوں نے اس اہم منصوبے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

یہ ہاؤسنگ سکیم 2016 میں لانچ کی گئی تھی، مگر بدقسمتی سے 2025 میں بھی پلاٹ مالکان کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا سکی۔ نہ تو بجلی، نہ گیس، نہ پانی جیسی بنیادی ضروریات فراہم کی گئی ہیں، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

پلاٹ مالکان اور قریبی رہائشی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس منصوبے کو مکمل کرے اور متاثرہ افراد کو ان کا حق دلائے۔