Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور: مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ، ملزم کو سزائے موت کا حکم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پسرور، محترمہ صائمہ ریاست صاحبہ نے تھانہ سبزپیر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد اکرم کو سزائے م...

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پسرور، محترمہ صائمہ ریاست صاحبہ نے تھانہ سبزپیر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد اکرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔

مقدمہ کی تفصیلات:
استغاثہ کے مطابق، سال 2022 میں پسرور کے نواحی گاؤں ٹھرو کے رہائشی محمد اکرم ولد محمد بوٹا قوم راجپوت نے اپنے سسر قمر حسین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور اپنی بیوی کو زخمی کر دیا تھا۔

واقعے کے بعد تھانہ سبزپیر پولیس نے مقدمہ نمبر 595/22 بجرم 302، 324، 337D، اور 337F درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔

عدالت کا فیصلہ:
جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صائمہ ریاست صاحبہ نے محمد اکرم کو درج ذیل سزائیں سنائیں:

سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ۔ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید۔
بجرم 324 ت پ: 7 سال قید بامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ۔
بجرم 337D: 5 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانہ۔
بجرم 337F: 2 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ۔
یہ فیصلہ قانون کی عملداری اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کی ایک اہم مثال ہے۔