Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور : 2 سالہ ولی 24 دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکا، نانا کی اپیل

بڈیانہ کے رہائشی امانت علی کا نواسہ، 2 سالہ ولی، 24 دن گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہ ہو سکا۔ ولی تھانہ کوٹلی لوہاراں کے گاؤں شیر پور میں د...

بڈیانہ کے رہائشی امانت علی کا نواسہ، 2 سالہ ولی، 24 دن گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہ ہو سکا۔ ولی تھانہ کوٹلی لوہاراں کے گاؤں شیر پور میں دو ہفتے قبل دوسرے بچوں کے ہمراہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک لاپتہ ہو گیا۔ دیگر بچے گھر واپس آ گئے مگر ولی واپس نہ آیا۔

گمشدگی کے بعد بچے کی والدہ اور گھر والوں نے گلی، محلے اور اطراف میں تلاش شروع کی، مگر کوئی سراغ نہ ملا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کی، لیکن تاحال بازیابی میں ناکام رہی ہے۔

گمشدہ بچے کے نانا امانت علی نے صحافیوں سے گفتگو میں عوام اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ ان کے نواسے کی تلاش میں مدد فراہم کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ بچے کی والدہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے اور رورو کر اس کی حالت بگڑ رہی ہے۔

اگر کسی کو بچے کے بارے میں کوئی اطلاع ملے تو درج ذیل نمبروں پر فوری اطلاع دیں:

034004818541
03026107991
امانت علی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کی مدد کریں تاکہ بچہ جلد از جلد بازیاب ہو سکے۔