Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر شدید ناراضگی

پسرور: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر شدید ناراضگی پسرور (نمائندہ خبر) تحصیل ہیڈ ک...

پسرور: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاج، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر شدید ناراضگی


اہم خبریں,پسرور,سیالکوٹ,اے سی پسرور,اےسی پسرور,پنجاب,پنجاب حکومت,

پسرور (نمائندہ خبر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کے ڈیلی ویجز ملازمین نے شدید احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج، سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ، وزیر صحت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں ایک سال تک مسلسل کام کرنے کے باوجود صرف چھ ماہ کی تنخواہ لگائی گئی، جبکہ تین ماہ کی تنخواہ ایک سال گزرنے کے بعد ادا کی گئی۔ تاہم، دوسرے تین ماہ کی تنخواہ ابھی تک دو سال گزر جانے کے باوجود بھی نہیں دی گئی، اور حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں ملا۔

ملازمین نے اس اقدام کو بدترین استحصال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور وہ معاشی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ احتجاجی ملازمین نے حکومت سے فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالنے اور ان کی باقی ماندہ تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو فوری طور پر پورا نہ کیا گیا تو وہ مزید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے، جس میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور قانونی کارروائی شامل ہو سکتی ہے۔

یہ صورتحال پسرور کے عوام اور ہسپتال کے دیگر ملازمین میں بھی گہری تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، کیونکہ ان واقعات سے صحت کے شعبے میں بدانتظامی اور بدعنوانی کی عکاسی ہوتی ہے۔ ملازمین نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام اس معاملے پر فوری توجہ دیں گے تاکہ ان کے حقوق بحال ہو سکیں اور ان کی مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔