سیالکوٹ سے آنے والی سکول ٹرپ کی بس حادثے کا شکار، ایک بچی جاں بحق، متعدد زخمی اسلام آباد: شکر پڑیاں کے قریب سیالکوٹ سے حافظ پبلک ہائی سکول ک...
سیالکوٹ سے آنے والی سکول ٹرپ کی بس حادثے کا شکار، ایک بچی جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام آباد: شکر پڑیاں کے قریب سیالکوٹ سے حافظ پبلک ہائی سکول کی ایک سکول ٹرپ کی بس کا بریک فیل ہونے کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ سی ڈی اے اوپن ائیر تھیٹر کے پاس ہوا جس میں ایک بچی، شازین (عمر 24 سال) موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ دیگر کئی طلباء اور اساتذہ زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سات افراد پولی کلینک میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی پمز اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں:
ایمان فاطمہ (عمر 16 سال، کلاس 10)
مشال (عمر 15 سال، کلاس 9)
دیا بی بی (عمر 17 سال، کلاس 12)
اسنا حشمت (عمر 24 سال، ٹیچر)
ملائکہ بی بی (عمر 17 سال، کلاس 12)
تسکین زہرہ (ٹیچر)
سعدیہ حمید (ٹیچر)
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور جاں بحق ہونے والی بچی شازین کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔