Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ (PEEF) کا خصوصی کوٹہ اسکالرشپ پروگرام 2024-25 کا اعلان

پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فن (PEEF) کا خصوصی کوٹہ اسکالرشپ پروگرام 2024-25 کا اعلان پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ (PEEF) نے تعلیمی سال 2024-2...

پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فن (PEEF) کا خصوصی کوٹہ اسکالرشپ پروگرام 2024-25 کا اعلان پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ (PEEF) نے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے خصوصی کوٹہ اسکالرشپ برائے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپ خصوصی طور پر یتیم طلبہ و طالبات، خصوصی افراد، سرکاری ملازمین کی اولاد جن کی ملازمت کے دوران وفات ہو چکی ہو، اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے طلبہ و طالبات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ درخواست کی آخری تاریخ: اس اسکالرشپ کے لیے آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔ اہلیت کے شرائط: طالب علم نے 2023 یا 2024 میں سرکاری تعلیمی ادارے سے میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا ہو۔ کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔ پنجاب کے مستقل رہائشی ہوں (بشمول وفاقی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ)۔ والدین کی ماہانہ آمدنی 60,000 روپے سے کم ہو۔ درخواست دینے کا طریقہ: طلبہ آن لائن درخواست دینے کے لیے PEEF کی ویب سائٹ (www.student.peef.org.pk) پر جا کر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے PEEF کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔