Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور میں ٹریفک افسران کے ٹارگٹ چالان شہریوں کیلئے شدید پریشانی

پسرور میں ٹریفک افسران کے ٹارگٹ چالان شہریوں کیلئے شدید پریشانی. کا سبب بن گئے ٹریفک وارڈن کابڑاگروپ سٹی تھانہ کے باہر گپ شپ میں مشغول اندرو...

پسرور میں ٹریفک افسران کے ٹارگٹ چالان شہریوں کیلئے شدید پریشانی.

اہم خبریں,پسرور,پولیس,سیالکوٹ,

کا سبب بن گئے ٹریفک وارڈن کابڑاگروپ سٹی تھانہ کے باہر گپ شپ میں مشغول اندرون شہر جگہ جگہ ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا افسران خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف;
پسرور(تحصیل رپورٹر)شاہ ببن گیٹ چوک پرانااڈا ڈسکہ موڑ سمیت شہرکے بیشترمقامات پر چنگ چی رکشہ کے خودساختہ سٹینڈاور میونسپل آفس روڈمین روڈ کچہری بھی ٹریفک وارڈن کی نااہلی کی نظر ہوگئی شہرکےچوک چوراہوں میں ٹریفک وارڈن کی تعیناتی ناں ہونے سے ٹریفک جام رہنامعمول بن گیاشہری اپنی مددآپ کے تعت ٹریفک کانظام چلانے پر مامور چوک پرانااڈا سے چوک کھوکھراں تک قائم ٹیکسی سٹینڈ ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سبب بننے لگے متعلقہ حکام نے آنکھیں بند کرلی تفصیلات کے مطابق ٹریفک افسران کی جانب سے دئیے گئے چالان کے ٹارگٹ کے باعث جہاں گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان شدید پریشانی کاشکار ہیں وہی پر ٹریفک وارڈن کی جانب سے اندرون شہر میں ڈیوٹی کی بجائے مین شاہراہوں پر گروہوں کی شکل میں گاڑیوں کوروک کرچالان کرنابھی معمول بن چکا ہے جبکہ تھانہ سٹی کے باہر ٹریفک کے ملازمین کا ایک بڑاگروہ جو ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہتاہے جبکہ اندرون شہر میں ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی نہ ہونے کے باعث شہری شدید پریشانی کاشکار ہوچکے ہیں ٹریفک زرائع کے مطابق تمام اہلکاروں کی ڈیوٹی کاروسٹرجاری ہونے کے بعد ٹریفک وارڈن کی جانب سے اپنے متعلقہ ڈیوٹی مقام سے لوکیشن کے ساتھ تصویر سینڈ کرنی ہوتی ہے لیکن اہلکار تصویرسینڈ کرنے کے بعد اپنامخصوص پوائینٹ چھوڑکر دیگر مقامات پر چلے جاتے ہیں شہریوں کا اعلی حکام سے فوری طور پر اندرون شہرمیں ٹریفک وارڈن کی مستقل ڈیوٹی لگانے کا مطالبہ