Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور شہر کا سیوریج نظام تباہ، عوام کا جینا دوبھر

پسرور شہر کا سیوریج نظام تباہ، عوام کا جینا دوبھر پسرور: پسرور شہر کی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے، کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ ہونے کے باوجود شہر...

پسرور شہر کا سیوریج نظام تباہ، عوام کا جینا دوبھر

اہم خبریں,سیالکوٹ,پسرور,پنجاب,مسلم لیگ ن,
پسرور: پسرور شہر کی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے، کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ ہونے کے باوجود شہر کی سڑکیں اور سیوریج کا نظام انتہائی خراب صورتحال سے دوچار ہیں۔ شہر کی کوئی سڑک ایسی نہیں جہاں گندے پانی کے تالاب نہ بنے ہوں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ حالت بارش سے پہلے کی ہے، جبکہ بارش کے بعد شہریوں کے لیے گھر سے باہر نکلنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ لوگوں کو ہفتوں تک شہر کے اندر یا باہر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پسرور کے شہری بار بار اپنی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچا رہے ہیں، مگر افسوس کا مقام ہے کہ نہ تو انتظامیہ ان پر کوئی توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی مقامی سیاستدان۔ کئی ماہ سے مین سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے نیشنل بینک تا لاری اڈا پسرور روڈ پر گندے پانی کی بھرمار ہے، جس نے عام عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔
سیوریج کی اس سنگین خرابی کے باعث سکولوں اور کالجوں کے طلباء اور طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ نمازیوں کے لیے مساجد تک پہنچنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ مزید برآں، مریضوں کے لیے ہسپتال تک رسائی تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔

محلہ بہادر پورہ کی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گلیوں اور نیا لاری اڈا سے سبز منڈی جانے والی سڑک پر گندا پانی کھڑا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔ گلیوں میں بدبو اور گندگی کے ساتھ ساتھ کھڑے پانی نے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
عوامی شکایات کے باوجود انتظامیہ اور مقامی سیاستدان اس سنگین مسئلے کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ جب بھی کرپشن اور ناقص کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو سیاستدانوں کے حمایتی برا مان جاتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور کو بار بار مسائل کی نشاندہی کے باوجود نہ کوئی حل پیش کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کوئی کارروائی ہو رہی ہے۔
پسرور کے شہری حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو اس عذاب سے نجات مل سکے۔