اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پسرور کا سبزی منڈی کا دورہ، بولی اور قیمتوں کا جائزہ سیالکوٹ: اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پسرور، سجاد حیدر نے علی الصب...
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پسرور کا سبزی منڈی کا دورہ، بولی اور قیمتوں کا جائزہ
سیالکوٹ: اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پسرور، سجاد حیدر نے علی الصبح سبزی اور فروٹ منڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بولی کے عمل اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے منڈی میں اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا اور تاجروں کو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ قیمتوں کی پابندی کرنے کی ہدایت کی۔
سجاد حیدر نے واضح کیا کہ اگر کسی نے مقررہ قیمتوں سے تجاوز کیا یا ناپ تول میں کمی کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگریکلچر آفیسر اور دیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔