تھانہ قلعہ کالروالہ کی حدود چوہڑ منڈا میں عمران عرف مانا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک تھانہ قلعہ کالروالہ کے علاقہ میں 5کس نامعلوم ملزمان ...
تھانہ قلعہ کالروالہ کی حدود چوہڑ منڈا میں عمران عرف مانا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ قلعہ کالر والہ پولیس پارٹی بسواری سرکاری گاڑی پر حسب انکشاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ملزم مسمی عمران عرف مانا ولد اللہ دتہ قوم راجپوت سکنہ چوہر منڈا بر ریمانڈ جسمانی کو ہمراہ لیکر برائے برآمدگی اسلحہ متعلقہ وقوعہ لیکر قبرستان موضع چوہڑ منڈا جارہے تھے کہ جب قبرستان کے قریب پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود 5 کس مسلح ہائے اسلحہ آتشیں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے للکارا مارا کہ عمران کو چھوڑ دور ورنہ جان سے مار دینگے اور پولیس پارٹی پر سیدھی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ہے جو پولیس ملازمان نے گاڑی سے اتر کر گاڑی کی آڑ لیکر حفاظت خود اختیاری کا استعمال کرتے ہوئے اکادکا ہوائی فائر کیے جو ملزمان کو باآواز بلند کہا گیا کہ فائرنگ بند کر دیں اور اپنے آپ کو حوالے پولیس کر
دیں. ملزمان نے بدستور فائرنگ جاری رکھی اور فائرنگ کرتے ہوئے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جانب پیٹری نہر فرار ہو گئے جو فائرنگ رکنے پر چیک کیا تو زیرحراست ملزم مسمی عمران عرف مانا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید مضروب ہو گیا اور ملزمان کے چند فائر سرکاری گاڑی کو مختلف جگہوں پر لگے جو مضروب ملزم عمران عرف مانا سے پوچھنے پر فرار ہونے والے اپنے ہمرائی ساتھیوں کے نام و پتہ جات نمبر 1۔ رمضان عرف جانا ولد اللہ دتہ نمبر 2۔ عارف عرف عارفی ولد محمد حنیف اقوام راجپوت سکنائے چوہڑ منڈا نمبر 3۔ محمد جمیل ( بہنوئی) بتلائے۔ اور دو کس کے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔ جو ملزم زیر حراست مسمی عمران عرف مانا کو برائے علاج معالجہ زیر حراست و حفاظت پولیس پارٹی بسواری سرکاری گاڑی پسرور ٹی ایچ کیوہسپتال روانہ کیا جو مضروب وقوعہ سے چند گز کے فاصلے پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا.
ہلاک ہونے والے ملزم کا پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہر جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے.
ترجمان سیالکوٹ پولیس