Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان میں ٹوئٹر/ ایکس پر پابندی ختم، عدالت میں حکومتی بیان

پاکستان کی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ایکس پر سے پابندی اُٹھا لی گئی ہے۔ جمعرات کو ایکس پر پابندی کو چیلنج کرنے والے مختلف صحا...

پاکستان کی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ایکس پر سے پابندی اُٹھا لی گئی ہے۔

اہم خبریں,سوشل میڈیا,پاکستان,حکومتِ پاکستان,وفاقی حکومت,

جمعرات کو ایکس پر پابندی کو چیلنج کرنے والے مختلف صحافیوں اور ماہرین تعلیم کی طرف سے دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں سماعت کی گئی۔

عدالت میں مختلف بنچوں کی جانب سے دیے گئے سابقہ احکامات پڑھ کر سنائے جانے کے بعد، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی نمائندگی کرنے والے وکیل کیس سے منسلک ایک درخواست میں سامنے آئے اور کہا کہ ان کے پاس ہدایات ہیں کہ وزارت داخلہ نے ایکس پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

حکومت اور اس کے ریگولیٹر نے آج عدالت میں جمع کرائے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان میں ٹوئٹر/ ایکس کو بلاک کرنے کے حوالے سے اب کوئی ہدایات نہیں ہیں۔