Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور: ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد میڈیکل سٹورز سیل

سیالکوٹ: پسرور کے ڈرگ انسپکٹر، ابوبکر چیمہ نے غیر معیاری اور مضر صحت ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں، جس کے ...

سیالکوٹ: پسرور کے ڈرگ انسپکٹر، ابوبکر چیمہ نے غیر معیاری اور مضر صحت ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں، جس کے نتیجے میں کئی میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا گیا اور جعلی ڈاکٹروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

ابوبکر چیمہ نے اڈہ بڈیانہ اور پسرور بازار میں کی گئی کارروائیوں کے دوران کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے افراد کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن جاری رہے گا تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ڈرگ انسپکٹر نے عوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عوام نے بھی ڈرگ مافیا کے خلاف کی جانے والی ان کارروائیوں پر ابوبکر چیمہ کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا ہے۔