پسرور اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ: پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان؟ پسرور اور اس کے گردونواح میں موٹر سائیکل چوری...
پسرور اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ: پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان؟
پسرور اور اس کے گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے تاحال چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکامی نے عوام کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
پسرور کے نواحی گاوں شہزادہ سے نئی ہونڈا 125/ کو گلی سے ہی چوری کر لیا گیا 15 پر کال کرنے کے باووجود پولیس کئی گھنٹوں تک ناں پہنچی۔
موٹر سائیکل نمبر: EB952339
چیسز نمبر: AHM-21-5186
انجن نمبر: 7271323
عوام سے التماس ہے اگر کسی کو اس موٹرسائیکل کے بارے میں آگاہی ہو تو براہ کرم قریب پولیس سٹیشن میں اطلاع کریں۔
موٹر سائیکل چوروں نے علاقے میں گلیوں، دوکانوں اور دیگر عوامی مقامات کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔
عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنی موٹر سائیکلوں کو محفوظ جگہوں پر کھڑا کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔
ہماری اپیل:
شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان چوروں کو گرفتار کریں گے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی ممکن بنائیں گے۔