پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یومِ آزادی پر عوام کو بڑا تحفہ دے رہے ہیں۔ منگل کی شپ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات ک...
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یومِ آزادی پر عوام کو بڑا تحفہ دے رہے ہیں۔
منگل کی شپ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔