اسلام آباد: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کی جانب سے حملے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، 8 سے 10 ا...
اسلام آباد: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کی جانب سے حملے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، 8 سے 10 افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا اور پاکستانی پرچم کو اتار کر لے گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور افغان شہریوں نے افغان پرچم بھی اٹھا رکھا تھا۔
پاکستانی سفارتی حکام نے اس واقعے کو جرمن حکام کے ساتھ اُٹھایا ہے، اور جرمن حکام نے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، جرمن پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
اس واقعے کے بعد، قونصل خانے کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور قونصل خانے کے عملے کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جرمن حکام نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدہ طور پر لیتے ہوئے کارروائی جاری رکھی ہے۔