Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پسرور و گردو نواح میں منشیات کا کاروبار عروج پر۔ پولیس خاموش تماشائی

پسرور شہرسمیت چھوٹے بڑے دیہاتی علاقوں سمیت نواحی قصبات میں منشیات جیسے گھناونے دھندے پر قابونہ پایاجاسکا منشیات ٹکی ٹافیوں کی طرح بکنے لگنے ...

پسرور شہرسمیت چھوٹے بڑے دیہاتی علاقوں سمیت نواحی قصبات میں منشیات جیسے گھناونے دھندے پر قابونہ پایاجاسکا منشیات ٹکی ٹافیوں کی طرح بکنے لگنے شہریوں کا ڈی پی او سیال کوٹ سمیت پولیس کے اعلی حکام سے فوری نوٹس کامطالبہ

پسرور (کرائم رپورٹر) – پسرور بھر میں منشیات کی فروخت عروج پر ہے، جس کی وجہ سے پندرہ سال کے کمسن بچے بھی منشیات سے محفوظ نہیں رہ سکے۔ نوجوان ٹینواور دیگر میڈیکل سٹورز سے ملنے والا نشہ آور سیرپ استعمال کرنے لگے ہیں، اور شیشہ کی فروخت کاسامان معروف پان شاپ کی دکانوں پر سرعام فروخت ہو رہا ہے۔ شہری اس لاقانونیت سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں، اور متعلقہ ادارے منشیات اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر خاموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پسرور بھر میں منشیات فروش بے خوف ہو کر منشیات کی فروخت کر رہے ہیں، اور شہری علاقوں کے کئی محلوں اور دیہات سمیت کنگرہ، چوبارہ، چونڈہ، بڈیانہ، قلعہ کالروالہ اور دیگر مقامات پر منشیات سرعام فروخت ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں نوجوان نشے کے عادی ہو رہے ہیں اور موت کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ تاہم، متعلقہ حکام کی جانب سے منشیات کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔

پسرور کے کئی میڈیکل سٹورز پر ٹینواور دیگر نشہ آور سیرپ کی فروخت بھی جاری ہے، جس کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ پسرور کے مضافاتی علاقوں اور شہر میں معروف پان شاپ پر غیر قانونی طور پر شیشہ کے سامان کی سرعام فروخت بھی جاری ہے، جس کے خلاف انتظامیہ کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لا رہی۔

شہریوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام سے نشہ آور اشیاء کی دھڑلے سے فروخت پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث منشیات اور دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال حد درجہ بڑھ چکا ہے، جس کے باعث نوجوان نسل موت کے قریب جا رہی ہے، اور اس کے خلاف فوری کارروائیوں کی ضرورت ہے۔