سوات میں سیاح توہین مذہب کے الزام میں قتل، لاش جلا دی گئی سوات کے علاقے مدین میں مبینہ طور پر قران کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو ہجوم...
سوات میں سیاح توہین مذہب کے الزام میں قتل، لاش جلا دی گئی
سوات کے علاقے مدین میں مبینہ طور پر قران کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو ہجوم نے تشدد کر کے قتل کر دیا ہے۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سیاح پر مبینہ طور پر قران کے اوراق جلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
پولیس نے مشتعل ہجوم سے بچا کر ملزم کو تھانے منتقل کر دیا تھا۔
مظاہرین نے پولیس سٹیشن مدین پر دھاوا بول کر تھانے کو جلا دیا اور ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہجوم نے سیاح کو ہلاک کرنے کے بعد اُس کی لاش کو بھی نذر آتش کر دیا۔
علاقے میں حالت کشیدہ ہیں اور بازار میں پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔