(ویب ڈیسک) پاکستانی عازمین کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پی آئی اے اور دیگر نجی ایئر لائنز نے جدہ اور مدینہ سے...
(ویب ڈیسک) پاکستانی عازمین کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پی آئی اے اور دیگر نجی ایئر لائنز نے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو واپس لانے کے لئے پروازیں شروع کر دی ہیں۔
سعودی ایئر کی پہلی پرواز صبح 9 بجے 354 حجاج کرام کو لے کر لاہور پہنچی۔ دوسری پرواز 300 سے زائد حجاج کو لے کر دوپہر 2:30 بجے لاہور پہنچے گی جبکہ تیسری پرواز 300 سے زائد حجاج کو لے کر رات 8 بجے لاہور پہنچنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز آج حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچے گی۔ پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں مجموعی طور پر 250 سے زائد پروازیں شامل ہیں۔
سول ایوی ایشن کے مطابق، ملک بھر کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حجاج کرام کی آمد کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔