Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پرچم (13) ۔ اٹلی

اٹھارہویں صدی کے آخر تک ایپینائن جزیرہ نما، اس کے قریب کے علاقوں اور جزائر کے لوگوں کا اپنا رہن سہن تھا۔ چھوٹی اور آمرانہ ریاستوں کا پرانا...


اٹھارہویں صدی کے آخر تک ایپینائن جزیرہ نما، اس کے قریب کے علاقوں اور جزائر کے لوگوں کا اپنا رہن سہن تھا۔ چھوٹی اور آمرانہ ریاستوں کا پرانا طریقہ تھا۔ پھر 1796 کے موسم بہار مں نپولین نے ایلپس کے پہاڑ پار کئے اور اس سب کو اکھاڑ پچھاڑ دیا۔ فرانس کی افواج لومبارڈی میں داخل ہوئیں۔ اس کا دارالحکومت میلان تھا۔ یہ ٹرانس پڈانے ری پبلک بن گئی۔ میلان کی فوج سبز اور سفید یونیفارم پہنتی تھی۔ اس نئی ریاست میں سرخ کا اضافہ کر دیا گیا۔
فرانس کے افواج نے اس کے ہمسایہ موڈینا کی پرانی حکمرانی کو بھی الٹا دیا۔ اس کا نام سسپاڈنے ری پبلک ہوا۔ اس ریاست کی نئی فوج بنائی گئی جس کا یونیفارم بھی انہیں تین رنگوں کا بنا۔ اور اس کا تین رنگوں کا جھنڈا بھی بنایا گیا جس میں سرخ اوپر تھا، سفید درمیان میں اور سبز نیچے۔
یہ زیادہ دیر تک نہیں رہا۔ 1797 میں ان دونوں ریاستوں کا انضمام کر دیا گیا۔ 1798 میں اس نئی ریاست کا جھنڈا بنا جو آج اٹلی کا پرچم ہے۔ اور یہ فرانس کے جھنڈے سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔ فرانس کے قبضے میں اس ریاست کا نام پہلے اٹالین ری پبلک رکھا گیا اور پھر اٹالین کنگڈم۔ نپولین کے خاتمے کے بعد اٹلی کی یکجائی کھٹائی میں پڑ گئی لیکن یہ آئیڈیا اور قومی اتحاد کے تین رنگوں کی بنیاد پڑ چکی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
انیسویں صدی کے آغاز پر اس جزیرہ نما میں یہ تین رنگ پھیل چکے تھے۔ قوم پرستی کی تحریک Risorgimento زور پکڑ رہی تھی۔ اور یہ اس کا نشان تھے۔ اٹلی کے قومی ہیرو مازینی اور گاریبالڈی اسی پرچم تلے لڑے۔ 1861 میں اٹلی کی ریاست کی پیدائش ہوئی۔ وکٹر ایمانوئل دوئم اٹلی کے بادشاہ بنے۔ جھنڈے میں بادشاہ کے شاہی نشان کا اضافہ کر دیا گیا جو کہ 1946 تک رہا۔
مسولینی نے اس جھنڈے کو نہیں چھیڑا تھا لیکن دوسری جنگ عظیم ختم ہوئی تو اٹلی ری پبلک بنا اور 1946 میں اس کے جھنڈے سے شاہی نشان ہٹا دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹلی کا جھنڈا ریاستی اداروں پر فخر سے لہرایا جاتا ہے لیکن عوام ہمیشہ ریاستی اداروں پر فخر نہیں کرتی۔ اٹلی الگ علاقوں سے بنی ریاست ہے۔ اور بہت سے لوگ ملک کی نسبت مقامی شناخت پر زیادہ فخر کرتے ہیں۔ علاقائی جھنڈے لگانا عام ہے۔ تاہم، کئی بار ملک متحد ہو جاتا ہے اور سب سے زیادہ اس وقت جب اٹلی کی فٹبال کی ٹیم میدان میں اترتی ہے۔
جھنڈے کے رنگ کس چیز کی علامت ہیں؟ اس پر اتفاق نہیں۔ ایک روایت ہے کہ سرخ رنگ آزادی کے وقت بہنے والے خون کا ہے۔ سبز رنگ اٹلی کی سرسبز سرزمین کا۔ اور سفید رنگ ایلپس کے برف پوش پہاڑوں کا۔ لیکن یہ کہا جا
سکتا ہے کہ یہ رنگ دیکھنے والے کی آنکھ میں ہیں۔ اگر کوئی کہے کہ سرخ رنگ ٹماٹر کا ہے، سفید پنیر کا اور سبز تلسی یا شملہ مرچ کا جن سے ملکر اٹلی کا pizza بنتا ہے تو یہ بھی غلط نہیں ہو گا۔
اور یہ حقیقت ہے کہ اٹلی دنیا میں اپنی نرم طاقت کے اظہار کرنے میں بہت کامیاب رہا ہے۔
فٹبال، پیزا، سکوٹر یا پاسٹا ۔۔۔ اٹلی کا جھنڈا اپنے ملک کی مصنوعات کی کوالٹی کو project کرتا ہے۔ اٹلی میں الگ خطوں کو متحد کرنے میں دشواری رہی ہے اور علیحدگی پسندوں کی آواز رہی ہے۔ شمال اور جنوب کے درمیان اختلافات ہیں۔ ان سب کے درمیان میں ایک متحد ریاست قائم رکھنے میں اٹلی کے پرچم کی علامت کا بھی اہم کردار رہا ہے۔
(جاری ہے)