Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

درختوں کی زندگی (1)

آپ جہاں بھی رہتے ہیں، آپ کے اردگرد زندگی کا کھیل جاری ہے۔ ان میں سے ایک اہم کردار ان کا ہے جو لکڑی کے وجود ہیں۔ یہ کتاب انہیں کچھ قریب سے ...


آپ جہاں بھی رہتے ہیں، آپ کے اردگرد زندگی کا کھیل جاری ہے۔ ان میں سے ایک اہم کردار ان کا ہے جو لکڑی کے وجود ہیں۔ یہ کتاب انہیں کچھ قریب سے دکھاتی ہے۔ ذرا رک کر تسلی سے درختوں کا جائزہ لیں۔ آپ کیا سنتے ہیں؟ کیا دیکھتے ہیں؟ کیا محسوس کرتے ہیں؟
جنگل عالمی سطح پر اہم ہیں۔ انفرادی طور پر درخت اہم ہیں لیکن جب درخت اکٹھا کر کے جنگل بنتے ہیں تو یہ کُل اپنے اجزا سے بڑھ کر ہے۔ ہر جنگل کا کردار الگ ہے لیکن ان کا بنیادی بیانیہ ایک ہی جیسا ہے۔ جنگلات کی اہمیت اس سے زیادہ بنیادی سطح پر ہے جتنا ہم ان کے بارے میں خیال رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آگے بڑھنے سے پہلے ہم ییلوسٹون نیشنل پارک کی کہانی سنتے ہیں جو کہ ہمیں بتاتی ہے کہ اس سیارے کا مستقبل کس طرح ایک دوسرے پر منحصر ہے۔
یہ کہانی بھیڑیوں کی ہے۔ ییلوسٹون سے بھیڑیے 1920 کی دہائی میں غائب ہو گئے۔ اور اس نے پورے نظام پر اثر ڈالا۔ ہرنوں کے ریوڑ بڑھ گئے۔ یہ ریوڑ بیدمجنوں، پاپلر اور بیدکار کے درختوں کو کھانے لگے جو کہ نہروں کے کنارے تھے۔ سبزہ کم ہوا اور ساتھ ہی وہ جانور بھی جن کا انحصار ان درختوں پر تھا۔ 70 سال تک بھیڑیے غائب رہے۔
جب انہیں واپس لایا گیا تو ہرنوں کے بے فکری سے چرنے کے دن ختم ہو گئے۔ بھیڑیوں کے غول نے ان ریورڑوں کو چوکس کر دیا اور نہروں سے دور دھکیل دیا۔ ان کا چرنا کم ہوا اور درخت واپس آنے لگے۔ درختوں کی جڑیں ایک بار پھر کناروں کی مٹی کو پکڑ کر انہیں مستحکم کرنے لگیں۔ مٹی کا بہاؤ رک جانے سے پانی شفاف ہوا اور اس کا بہاؤ سست پڑا۔ اس سے  اود بلاؤ اور سنگ آبی جیسے جانوروں کی واپسی ہوئی۔ ان محنت کش جانوروں کو اپنے گھر بنانے کے لئے لکڑی کے تنے مل گئے۔ وہ جانور بھی واپس آنے لگے جن کی زندگی کا دارومدار دریائی چراہ گاہوں پر تھا۔ اونچے درختوں پر پرندوں کے گھونسلے بنے۔ بھیڑیے اس زمین کے اچھے رکھوالے ثابت ہوئے۔ انہوں نے درختوں کو بڑھنے کا موقع دیا اور درختوں نے زمین کی نگہبانی کر کے اس پر اپنا اثر ڈالا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس طرح بھیڑیوں نے ییلوسٹون کے قدرتی نظام میں درختوں کو بڑھنے کا موقع دے کر وہ پیچیدہ ماحولی تعاملات ممکن کئے جو ماحول کو بدل دیتے ہیں، ویسے ہی ہم قدرتی جنگلات کی پاسبانی کر سکتے ہیں۔ کامیاب قدرتی جنگلات ہماری دنیا کو رہنے کے قابل بنانے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ یہ ایسے شاندار راز چھپائے ہوئے ہیں جن سے ہم اب آگاہ ہونا شروع ہوئے ہیں۔
پیٹر ووہلبن کی عمر جرمنی کے جنگلات میں گزری ہے۔ یہ سیریز درختوں کے جیتے جاگتے معاشروں کو ان کی نظر سے دیکھنے کی دعوت ہے۔


یہ اس کتاب سے ہے

The Hidden Life of Trees: What they Feel, How They Communicate: Discoveries from a Secret World by Peter Wohlleben