Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پنجاب پولیس کا سابق وزیراعلی پرویز الہی کے گھر پر گجرات میں چھاپہ

صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پولیس نے گجرات میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ بدھ کی صبح سابق وزیراعلٰی پرویز الٰہی ن...

صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پولیس نے گجرات میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

بدھ کی صبح سابق وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھر پر چھاپے کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کو چھاپے سے متعلق کچھ نہیں بتایا اور وہ اس پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا سیاسی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کے گھر کے ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔

ان کے مطابق پولیس نے رات ساڑھے تین بجے کے قریب چھاپہ مارا، ملازمین کی تلاشی لی گئی اور ان کو ہراساں کیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق گجرات میں پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکاروں نے کنجاہ ہاوس پر چھاپہ مارا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی گجرات کی رہائشگاہ پر موجود نہیں تھے۔

چھاپے میں گجرات پولیس کی بھاری نفری چار بلیک ویگو ڈالے ساتھ لے کر آئی۔