Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE
True

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پیالی میں طوفان (19) ۔ پودا

“نیچے” کی سمت کا کیا مطلب ہے؟ یہ وہ سمت ہے جہاں پر اشیا گرتی ہیں اور یہ بات تو پودوں کو بھی پتا ہے۔   دنیا میں اگنے والے ہر پودے کی جڑ زمین ...


“نیچے” کی سمت کا کیا مطلب ہے؟ یہ وہ سمت ہے جہاں پر اشیا گرتی ہیں اور یہ بات تو پودوں کو بھی پتا ہے۔  
دنیا میں اگنے والے ہر پودے کی جڑ زمین کے مرکز کی طرف کی طرف بڑھتی ہے اور تنا اس کے بالکل مخالف سمت کی طرف نکلتا ہے۔ ان دونوں کا ماخذ بیج ہے اور  بیج کسی بھی سمت میں بویا جائے، اس سے پھوٹنے والی جڑ اور تنا ہمیشہ صحیح سمت کو جائیں گے۔ لیکن یہ ہوتا کیسے ہے؟
بیج میں چھپی یہ عقلمندی گریویٹی کو پہچان لینے کی ہے اور اس کے پیچھے فزکس ہے۔
آپ نے کھیلنے کے لئے اس طرح کے سنوگلوب دیکھے ہوں گے جس طرح کا تصویر میں لگا ہے۔ اسے ہلایا اور اس میں ہر طرف ذرات بکھر گئے۔ آہستہ آہستہ یہ نیچے کی طرف کو بیٹھ جاتے ہیں۔ ان کا سائز چھوٹا ہے اس لئے گریویٹی کا مقابلہ زیادہ دیر تک کر لیتے ہیں لیکن ان ذرات کی ڈینسیٹی باقی فلوئیڈ سے زیادہ ہے تو ان کی ایکویلیبرئیم کی حالت یہی ہے کہ یہ بالآخر نیچے بیٹھ جائیں۔ بیج میں بھی اسی طرز کی سنوگلوبز لگی ہیں۔
بیج کے درمیان میں خاص قسم کےخلیے ہیں۔ ان کو سٹیٹوسائیٹس کہا جاتا ہے۔ یہ خلیے وہ ننھی منی سی سنو گلوبز ہیں۔ ان میں سے ہر خلیے کے بیچ میں ایک خاص سٹارچ کے دانے ہیں۔ ان دانوں کی کثافت باقی خلیے سے زیادہ ہے۔ گریوٹی کی وجہ سے یہ نیچے کی سمت کو کھسک جاتے ہیں، ویسے ہی جیسے کھلونا سنوگلوب کے ذرات۔ جس بھی سمت میں بیج ہو، ان کی اپنی جگہ خلیے میں نیچے کی طرف ہو گی۔ بیج میں پائے جانے والے پروٹین کے نیٹورک ان کی پوزیشن کو محسوس کر لیتے ہیں اور نکلنے والی جڑ اور شوٹ اس کے مطابق راستہ لیتے ہیں۔
یقین نہیں تو کئی بیج لے کر مختلف سمتوں میں بوئیں اور کچھ روز کے بعد نکلنے والی جڑ کی سمت چیک کر کے دیکھ لیں۔ ہر بیج سے اگنے والا پودا ٹھیک سمت میں ہی بڑھے گا کیونکہ پودا یہ معمہ حل کر سکتا ہے۔
(جاری ہے)